پاک افغان سرحد کارگو سامان کی ترسیل کیلئے ہفتے میں تین دن کھولنے کا فیصلہ

  پاک افغان سرحد کارگو سامان کی ترسیل کیلئے ہفتے میں تین دن کھولنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے کارگو سامان کی ترسیل کیلئے پاک افغان سرحد ہفتے میں تین دن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد 10 اپریل سے ہفتے میں تین دن کھولی جائے گی۔سرحد افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی بنیادوں پر کھولی جا رہی ہے۔ سرحد کھولنے کا مقصد کارگو سامان کی ترسیل ہے۔

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے عبدالرزاق داؤد سے بھی ٹیکسٹائل انڈسٹری اور پیداوار کے لیے مشیر کا عہدہ واپس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد سے بھی عہدہ واپس لے لیا گیا ہے، عبد الرزاق داؤد وزیر اعظم کو ٹیکسٹائل اینڈ انڈسٹری اور پیداوار سے متعلق مشاورت فراہم کرتے تھے۔کابینہ ڈویڑن نے عبدالرزاق داؤد سے عہدہ واپس لیے جانے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔

عبدالرزاق داؤد

مزید :

صفحہ اول -