اسلام آباد ہائیکورٹ،اکرم درانی کی عبوری ضمانت میں 12 مئی تک توسیع

اسلام آباد ہائیکورٹ،اکرم درانی کی عبوری ضمانت میں 12 مئی تک توسیع

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلا م آباد ہائی کورٹ نے اکرم درانی کیخلاف نیب انکوائری میں عبوری ضمانت میں 12 مئی تک توسیع کر دی ہے جبکہ نیب کی جانب سے اکرم درانی کی درخواست ضمانت فوری نمٹانے کی استدعا مسترد کر دی۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سماعت کی۔ جسٹس عامرفاروق کیس سے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے بنچ سے علیحدہ ہوگئے۔جہانزیب بھروانہ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہاکہ اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیاکہ وارنٹ گرفتاری کیوں واپس لئے گئے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ نیب انکوائری افسر تبدیل کرکے سینئر افسر کو انکوائری سونپی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اب ہم اس معاملے کی تہہ تک جائیں گے اور معاملہ زیر التوا رکھیں گے۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ اب نئے افسر کو کام کرکے رپورٹ جمع کرانے دیں۔

اکرم درانی،ضمانت

مزید :

صفحہ اول -