مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے چارج سنبھال لیا

مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے چارج سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان بابر اعوان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، مشیر برائے پارلیمانی امور نے چارج سنبھالتے ہی پارلیمنٹ میں زیر التوا قانون سازی کی تفصیل طلب کر لی۔وزیر اعظم عمران خان نے بابر اعوان کو بامعنی قانون سازی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی تھی، انھوں نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ پر عوام کا اعتماد بڑھنا چاہیے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر بابر اعوان نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل تیز کرنے کے لیے اہم رابطوں کا فیصلہ کر لیا۔وزارت کے سیکریٹری کی جانب سے بابر اعوان کو ان کے دفتر میں زیر التوا بلز اور حکومتی فیصلوں کو فعال بنانے پر بریفنگ دی گئی، انھیں بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں قانون سازی کے 35 بل رکے ہوئے ہیں، جب کہ سینیٹ قائمہ کمیٹیوں میں 8 اہم قانون سازی کے بل زیر التوا ہیں۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں (آج) وزیر اعظم عمران خان کو بھی اہم معاملات پر بریفنگ دی جائے گی۔
بابر اعوان

مزید :

صفحہ اول -