الیکشن کمیشن دفاتر کی تعمیر کیلئے پی سی 1 اور لاگت کا تخمینہ لگایاجائے،چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن دفاتر کی تعمیر کیلئے پی سی 1 اور لاگت کا تخمینہ لگایاجائے،چیف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ویڈیو کانفرنس ٹیکنالوجی کے ذریعے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز نے شرکت کی،صوبائی الیکشن کمشنرز نے چیف الیکشن کمشنر کو صوبوں میں الاٹ شدہ پلاٹس اور انکی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی،چیف الیکشن کمشنر نے فیلڈ میں الیکشن کمیشن دفاتر کی تعمیر کے لیے پی ڈبلیو ڈی کی معاونت سے پی سی 1 اور آنے والی لاگت کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی۔چیف الیکشن کمشنر نے پی ڈبلیو ڈی کے افسران کو الیکشن کمیشن کے ساتھ دفاتر کی تعمیر میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ جن اضلاع میں الیکشن کمیشن کے پلاٹ نہیں ہیں ان اضلاع میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے صوبائی حکومتوں سے رابطہ کیا جائے۔چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایت کی کہ ضلعی سطح پر دفاتر کی تعمیر کے لیے پلاٹ حاصل کیے جائیں۔
چیف الیکشن کمشنر