پبی‘ پبلک ٹرانسپورٹ میں سواریاں بٹھانے پر 207 گاڑیاں بند

پبی‘ پبلک ٹرانسپورٹ میں سواریاں بٹھانے پر 207 گاڑیاں بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے پبلک ٹرانسپورٹ میں سواریاں بٹھانے پر 207 گاڑیاں ٹرمینل میں بند کرکے جرمانے عائد کردیئے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ضلع بھرمیں ایس پیز‘ ڈی ایس پیز اور ٹی اوز کی نگرانی میں جگہ جگہ ناکہ بندیاں کی گئی ہیں جہاں پر شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے آگاہی دینے سمیت پبلک ٹرانسپورٹ میں سواریاں بٹھانے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جاتی ہیں جس کے تحت ڈی ایس پی حیات آباد لیاقت خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حیات آباد میں ناکہ بندی کی اس دوران پبلک ٹرانسپورٹ میں سواریاں بٹھانے پر 207 گاڑیاں ٹرمینل میں بند کر کے مالکان پر جرمانے عائد کردیئے۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی کیساتھ نرمی نہ برتی جائے۔