گلگت بلتستان میں آج اور کل کرفیو طرز کے لاک ڈاؤن کا اعلان

گلگت بلتستان میں آج اور کل کرفیو طرز کے لاک ڈاؤن کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان حکومت نے جمعرات اور جمعے کو صبح 11 سے سہ پہر 3 بجے تک کرفیو طرز کے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے مشیر اطلاعات شمس میر کے مطابق جمعرات اور جمعے کو صبح 11 سے 3 بجے تک کرفیو طرز کا لاک ڈاؤن ہوگا۔مشیر اطلاعات شمس میر نے گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں گھروں کے اندر رہیں۔شمس میر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران مزدوروں سمیت غریبوں اور ضرورت مندوں کی ہر صورت مدد کی جائے گی۔علاوہ ازیں گلگت بلتستان کی حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت 14 اپریل سے بڑھاکر 21 اپریل تک کردی ہے۔
کرفیو