احد خان چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پرمزید سماعت 13اپریل پر ملتوی

  احد خان چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پرمزید سماعت 13اپریل پر ملتوی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی دو مختلف نیب مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرنیب پراسیکیوٹر کو جوابی دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 13اپریل پر ملتوی کردی۔ گزشتہ روز احدخان چیمہ کے وکلا نے اپنے دلائل مکمل کر لئے۔ وکلاء نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس کیس کے متعدد ملزموں کی ضمانتیں ہوچکی ہیں۔ نیب کے پاس احد چیمہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے جبکہ احد چیمہ نیب کے تمام سوالات کے نہ صرف جواب دے چکے ہیں۔

احد چیمہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -