لیکچراز سمیت دیگرکی مستقلی کیلئے دائر درخواست فیصلے کیلئے سنڈیکیٹ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو ارسال
لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے لیکچراز سمیت دیگرز کی مستقلی کے لئے دائر درخواست سنڈیکیٹ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو بجھواتے ہوئے نمٹادی،عتیق عاطف سمیت دیگر درخواست گزاروں نے وائس چانسلرز زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سمیت دیگرز کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاتھا کہ وہ عرصہ دراز سے لیکچراز سمیت دیگر عہدوں پر کام کررہے ہیں۔ حکومتی پالیسی کے مطابق مستقل نہیں کیا جارہا، مجاز اتھارٹی کو درخواستیں دیں،شنوائی نہیں ہورہی،عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کا حکم دیاجائے، زرعی یونیورسٹی کے وکیل ملک اویس خالد نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ درخواست خارج کی جائے یا معاملہ سنڈیکٹ زرعی یونیورسٹی کو بھجوادیا جائے۔
لیکچرار