فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کیلئے سول ججوں کی تعیناتی

فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کیلئے سول ججوں کی تعیناتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے پیش نظرلاہور کی ماتحت عدلیہ میں اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے سول ججوں کی تعیناتی کردی گئی ہے،سیش جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے سول ججوں کے گروپ بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیاہے،جس کے مطابق سول جج لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کے دوران فرائض انجام دیں گے،7اپریل سے 14 اپریل تک فرائض کی انجام دہی کے لئے ججوں کے 7 گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں،ہر گروپ میں فرائض کی انجام دہی کے لئے پانچ سول جج / جوڈیشل مجسٹریٹس شامل ہوں گے،ہر گروپ ایک روز کے لئے دائر ہونے والی اہم اور فوری نوعیت کی درخواستوں پر کارروائی کرے گا،گروپ میں سنیارٹی کے لحاظ سے پہلے نمبر پرآنے والاسول جج اس دوران سینئر سول جج کے فرائض انجام دے گا،تمام سول جج، فیملی جج اور گارڈین جج سٹیشن سے باہر نہیں جائیں گے۔
سول جج،تعیناتی