پیراگون سکینڈل، خواجہ برادران کیس کی سماعت 21اپریل تک ملتوی

پیراگون سکینڈل، خواجہ برادران کیس کی سماعت 21اپریل تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں ملوث خواجہ برادران کے کیس کی سماعت 21اپریل تک ملتوی کردی،گزشتہ روز عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے راہنمااور ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق نے اپنی حاضری مکمل کروائی جبکہ عدالت نے ان کے بھائی ایم این اے خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کو سعد رفیق کی جانب سے وکلاء نے بتایا کہ لاک ڈوان اور کرونا وائرس کے خدشات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت حاضری معافی کی درخواست قبول کرے،عدالت نے آئندہ سماعت پر سب رجسٹرار عزیز بھٹی ٹاؤن اور قیصر امین بٹ کو شہادت کے لئے طلب کرتے ہوئے خواجہ برادران کے خلاف کیس سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی۔

پیراگون سوسائٹی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -