کینیڈ اسے آنے والے 25مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق

کینیڈ اسے آنے والے 25مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق

  

اسلام آباد(این این آئی)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے اسلام آباد آنے والے 25 مسافروں کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آ گئی ہے۔ٹورنٹو سے اسلام آباد آنے والے 25 مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آ گئی ہے جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ پرمسافروں کو سروسز فراہم کرنے والے ملازمین کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سینیئر جوائنٹ ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر اعجاز احمد کی جانب سے مراسلہ تحریر کر دیا گیا ہے۔مراسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈیوٹی ٹرمینل منیجر حق نواز سمیت 26 ملازمین کا کرونا ٹیسٹ کرانے کی سفارش کی ہے، ان تمام ملازمین نے مسافروں کو سروسز فراہم کی تھیں۔واضح رہے کہ 3 اپریل کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 782 سے ٹورنٹو سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی تھی۔

مسافروں میں کرونا وائرس

مزید :

پشاورصفحہ آخر -