پشاور، مساجد میں پابندی کے باوجود باجماعت نمازوں کاسلسلہ جاری

پشاور، مساجد میں پابندی کے باوجود باجماعت نمازوں کاسلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر) صوبائی حکومت کی جانب سے مساجد میں با جماعت نمازوں پر پابندی کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں با جماعت نمازوں کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلاو کا خدشہ ہے جبکہ متعلقہ انتظامیہ اس سارے صورت حال پر چشم پوشی اختیار کر کے عوام کی زندگیوں کیساتھ کھیل رہے تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ ریگی ماڈل ٹاون میں حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے روک تھام کے حوالے سے غیر سنجیدہ دکھائی دے رہی ہے علاقہ میں نہ تو جراثیم کش سپرے کیا گیا اور نہ ہی علاقہ میں مسجدوں میں با جماعت نماز پر پابندی کے احکامات پر عمل دارامد کرو اسکی۔علاقہ میں تعمیراتی کام کے عرض سے روزانہ کے بنیادوں پر سینکڑوں مزدور تاون مین اتے ہے جبکہ روزانہ کی بناید پر زون تھری میں واقع جامعہ مسجد میں با جماعت نماز پرھتے ہے تاہم اس ھوالے سے متعلقہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور علاقہ مکینوں کو بے یار و مدد گار چھوڑا ہوا ہے جسکی وجہ سے علاقہ کے رہائشیوں میں تشویش پائی جاتی ہے جبکہ مزدوروں کا تاون میں حفاظتی تدابیر کے بغیر نقل و ھرکت سے علاقہ میں کورونا وائرس پھیلاو کا خدشہ ہے۔علاقہ مکینوں نے اس حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کا مطالبہ کیا ہے۔