وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسرافتخار کا یونیورسٹی میں شفافیت اقدامات

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسرافتخار کا یونیورسٹی میں شفافیت اقدامات

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرافتخار احمد کا یونیورسٹی میں شفافیت کے قیام کیلئے پہلا قدم، ڈائریکٹر ورکس کو فوری طور پر ایڈمنسٹریشن اور تمام شعبہ جات کے دفاتر کے دروازوں پر شیشے لگانے کیلئے احکامات جاری۔ تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر نے گزشتہ روز یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریشن بلاک اور مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرافتخار احمد نے کہاکہ گومل یونیورسٹی میں شفافیت کا قیام میری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ دفاتر میں کام کرنیوالے تمام افسران، اساتذہ، ملازمین سب کے سامنے ہوں کیونکہ ہم کوئی بھی ایسا کام نہیں کررہے جو کسی سے ڈھکا چھپا ہو اور آج کل ویسے بھی کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ پورے ملک کی طرح گومل یونیورسٹی بھی بند ہے لہٰذاڈائریکٹر ورکس کو فوری طور پراحکامات جار ی کر دیئے ہیں کہ وہ یونیورسٹی کے تمام دفاتر چاہئے وہ ایڈمنسٹریشن بلاک میں ہیں یا پھر مختلف شعبہ جات میں ہیں کے دروازوں پر فوری طور شیشے لگائیں۔واضح رہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمدکی اولین ترجیحات گومل یونیورسٹی میں ڈسپلن،شفافیت کا قیام‘ اکیڈمک اورریسرچ کو بہتر کرنا ہے اور اسی سلسلے میں انہوں نے شفافیت کے قیام پر کام شروع کر دیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -