پشاور‘ ن لیگ کی جانب سے صحافیوں کیلئے حفاظتی کٹس پریس کلب کے حوالے

پشاور‘ ن لیگ کی جانب سے صحافیوں کیلئے حفاظتی کٹس پریس کلب کے حوالے

  

پشاور (سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے کورونا وائرس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے لئے حفاظتی کٹس پشاور پریس کلب کے حوالے کردی گئیں مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات اختیار ولی کی سربراہی میں ایک وفد نے پشاور پریس کلب کا دورہ کیا جس میں صوبائی نائب صدر ملک ندیم اور فضل اللہ داودزئی بھی شامل تھے اس موقع پر انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو کے لئے پچاس حفاظتی کٹس پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی کے حوالے کیں،فنانس سیکرٹری عزیز بونیری، گورننگ باڈی ممبران شمیم شاہد، ظفر اقبال اور ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین شکیل فرمان علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پریس کلب کو ملنے والی کٹس اس مشکل صورتحال میں فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں میں تقسیم کی جائیں گی پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی نے صحافیوں کے لئے حفاظتی کٹس کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -