شبقدر‘ ہسپتال سے وینٹی لیٹرز کی ڈی ایچ کیو منتقلی پر علاقہ عوام میں تشویش کی لہر

شبقدر‘ ہسپتال سے وینٹی لیٹرز کی ڈی ایچ کیو منتقلی پر علاقہ عوام میں تشویش کی ...

  

شبقدر (نمائندہخصوصی)شبقدر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے وینٹی لیٹرز کی ڈی ایچ کیو منتقلی پر علاقہ عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ضلع بھر میں کورونا وائرس کے مریض شبقدر سے رپورٹ ہونے کے باوجود ہسپتال سے ضروری الات ڈی ایچ کیو منتقلی پر علاقہ عوام نے شدید غم و غصے کا ظہار کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی قاری شفیع اللہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سے وینٹی لیٹرز کی چارسدہ منتقلی پر احتجاج کی دھمکی بھی دے دی ہے اور کہا کہ شبقدر کے عوام سے سہولیات چھیننے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی انہوں شبقدر کے منتخب نمائندوں کی خاموشی اور لاپرواہی کو بھی معنی خیز قرار دیا اور کہا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ نہ کرنے والے عوام کی نمائندگی کا حق بھی نہیں رکھتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت چارسدہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کیلئے وینٹی لیٹرز کا بندوبست کرے شبقدر ہسپتال سے وینٹی لیٹرز چارسدہ منتقلی عوام سے ان کی سہولت چھیننے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شبقدر ٹی ایچ کیو ہسپتال کو عینٹی لیٹرز فوری واپس دلائی جائے بصور دیگر جماعت اسلامی احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی۔ دریں اثناء جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مولانا ہدایت الحق نے بھی شبقدر ہسپتال سے وینٹی لیٹرز کی ڈی ایچ کیو منتقلی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شبقد رکے عوام کے ساتھ زیادتی قرار دیا اور کہا کہ شبقدر ہسپتال سے وینٹی لیٹر چارسدہ منتقلی عوام کے حقوق پر ڈاکہ دالنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ شبقدر ہسپتال کے وسائل شبقدر کے عوام کیلئے ہیں اور اگر صوبائی حکومت ڈی ایچ کیو میں وینٹی لیٹرز رکھنا چاہتی ہے تو چارسدہ کیلئے محکمہ صحت بندوبست کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ شبقدر سے وینٹی لیٹرز کی منتقلی پر بھرپور مزاحمت کی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -