صوابی میں مسجد کے اندر مؤزن کو قتل کر دیاگیا

صوابی میں مسجد کے اندر مؤزن کو قتل کر دیاگیا

  

صوابی(بیورورپورٹ) موضع پابینی ضلع صوابی میں سابقہ عناد پر نماز ظہر کااذان دینے کے بعد مسجد کے اندر موذن پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق موضع پابینی میں زر محمد ولد شیرین محمد مسجد دولت خیل موضع پابینی میں معمول کے مطابق نماز ظہر کے لئے اذان دیا جب وہ اذان سے فارغ ہو گئے تو مسجد کے اندر ان پر ان کے مخالف نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ قتل کی دعویداری مبینہ طور پر زر بہادر ولد گل بہادر سکنہ پابینی پر کی گئی اور وجہ قتل پرانی عناد بتائی گئی ہے صوابی پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق تین سال قبل مقتول نے مبینہ طور پر ملزم کو چھری سے وار کر کے زخمی کیا تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -