منشیات فروش گرفتار،منشیات برآمد

منشیات فروش گرفتار،منشیات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے اابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے 6 کلو گرام چرس بھی برآمد کر لی گئی ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی، تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کی ہدایت پر ایس ایس پی اپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں کرونا وائرس کی ممکنہ تدارک کیساتھ ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے جس کیدوران اے ایس پی حیات آبادحسن جھانگیر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ کامران خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کار خانوں چیک پوسٹ پر کاروائی کے دوران رنگ روڈپر ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روک کر تلاشی لینے پر 4 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم اعزاز ولد حیات گل سکنہ چارسدہ کو گرفتار کر لیااسی طرح ایس ایچ او تھانہ ارمڑپولیس نے منشیات گوہر زمان ولد امیر زمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے،گرفتار ملزمان نے اابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے 6 کلو گرام چرس بھی برآمد کر لی گئی ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی،