رستم‘ کورونا وائرس سے جاں بحق شخص کا ٹیسٹ پازیٹیو‘ عوام میں خوف و ہراس

رستم‘ کورونا وائرس سے جاں بحق شخص کا ٹیسٹ پازیٹیو‘ عوام میں خوف و ہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(نمائندہ پاکستان)گز شتہ روز رستم کے نواحی علاقہ گل آباد لنڈی میں انتقال کرنے والا بونیر کے رہائشی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مرنے کے بعد پازیٹیو آگیا،مرنے والے شخص کا رپورٹ پازیٹیو آنے پر رستم کے عوام میں خوف و حراس، انتظامیہ سے متاثرہ ویلج کونسل کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ، رستم انتظامیہ نے مرنے والے شخص کی بہن، چنگ چی ڈرائیور اور کراچی سے واپس آنے والا ایک اور مشتبہ مریض کو علاج معالجہ کیلئے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے قرنطینہ منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رستم کے محلہ گل آباد ویلج کونسل لنڈی کلی میں کورونا وائرس سے وفات ہونے والے خائستہ گل سکنہ جنگدرہ بونیر کی لیبارٹری رپورٹ پازیٹیوآگیا مرحوم پچھلے دنوں صوبہ سندھ سے چار ماہ تبلیغ کے بعد سے واپسی پر یونین کونسل بازار کے علاقہ گل آباد میں بہن کے گھر ٹھہرا تھا جہاں پر ان کی طبیعت ناساز ہوکر وفات پا گیا تھا گھر والوں نے موقع پر انتظامیہ کو اطلا ع دی، رستم ٹائپ ڈی ہسپتال عملہ نے راضی ملک کی سربراہی میں سخت سیکورٹی کے حصار میں اسے بونیر منتقل کیا تھا، مرنے والے شخص کا رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد رستم انتظامیہ نے مرحوم کی بہن مسماۃ (ح)، چنگ چی ڈرائیور عارف سید ولد مسلم سید سکنہ سرہ قبرونہ اور اس کے ساتھ کراچی سے آنے والا ایک اور مشتبہ مریض صادق خان ولد دیار خان سکنہ چار گلی کو عبد الولی خان یونیورسٹی قرنطینہ سنٹرمنتقل کیا گیا۔