لاک ڈاؤن کیوجہ سے متوسط طبقہ شدید مشکلات کاشکارہے‘ سید ولی شاہ

لاک ڈاؤن کیوجہ سے متوسط طبقہ شدید مشکلات کاشکارہے‘ سید ولی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ(ن) قبائلی اضلاع کے سینئررہنماسیدولی شاہ آفریدی نے کہاہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے متوسط طبقہ شدید مشکلات کاشکارہوچکی ہے حکومت صرف امدادی رقوم کی اعلانات کررہی ہے عملی اقدامات نہیں اٹھارہی ہے دوہفتے لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں صوبائی حکومت12ہزارروپے امدادی رقوم جلدشروع کریں انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی قوت خریدختم ہوچکی ہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان کوچھورہی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ راشن کاسلسلہ فوری طورپرشروع کریں اورکروناوائرس کی مریضوں کے ٹسٹ سمیت علاج مفت فراہم کریں کیونکہ عام آدمی کروناٹسٹ کی8ہزارروپے فیس برداشت نہیں کرسکتاانہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدورڈرائیوراورچھابڑی فروش طبقہ سب سے زیادہ متاثرہواہے۔