پبی‘ تحصیل جلوزئی میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم بھاری مشینری سے مسمار

پبی‘ تحصیل جلوزئی میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم بھاری مشینری سے مسمار

  

پبی (نما ئندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر نے ہمراہ ٹی ایم ایپبی کے اہلکاروں کے تحصیل پبی جلوزئی میں غیر قانونی ہاوسنگ سکیم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مشینری کے زریعے غیر قانونی تعمیرات مسمار،65 کنال رہائشی اراضی پر محیط ہاوسنگ سکیم بغیر اجازت بنایا گیا تھا جس میں ٹی ایم اے کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان نے اس ضمن میں تمام ضلعی افسران کو ہدایات جاری کی ہے کہ ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر قائم ہاوسنگ سکیموں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے تاکہ غریب عوام سے دھوکہ دہی کے بنیاد پر پیسے بٹورنے اور دھوکہ دہی سے بچایاجاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -