پشاور‘ ایس ایس پی کا مختلف ناکہ بندیوں کا دورہ

پشاور‘ ایس ایس پی کا مختلف ناکہ بندیوں کا دورہ

  

پشاور (کرائمز رپورٹر) ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے کرونا وائرس کے پیشے نظر شہر میں قائم کی گئی مختلف ناکہ بندیوں کا خصوصی دورہ کیا، انہوں نے اسمبلی کارنر ناکہ بندی پر پولیس اور آرمی کے جوانوں کے ساتھ بات چیت کی، ناکہ بندی پر موجود پولیس اور آرمی کے جوانوں کو سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت، شہر ی کو ناکہ بندیوں پر پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی،حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرکے وائرس سے بچا جا سکتا ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کی گئی نا کہ بند یوں کا دورہ کیا،ناکہ بندیوں پر پولیس،آرمی اور ایف سی کے جوانوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے بھی تلقین کی گئی، کرونا وائرس کے خلاف ضلعی انتظامیہ، پاک آرمی اور ایف سی کے ساتھ مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، مختلف جگہوں پر ایف سی اور پولیس کی مشترکہ ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں،انہوں نے اسمبلی کا رنر ناکہ بندی پر لیس اور آرمی کے جوانوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے ساتھ سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی بھی تلقین کی،شہری باالخصوص شہر میں قائم کی گئی ناکہ بندیوں پر پولیس،آرمی اور ایف سی کے جوانوں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -