”پاکستانیو! جاگو، اب بھی وقت ہے“ لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ضرورت: مرتضی وہاب

”پاکستانیو! جاگو، اب بھی وقت ہے“ لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ضرورت: مرتضی وہاب

  

کراچی(این این آئی) ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہاہے کہ پاکستانیوں اب بھی وقت ہے جاگو کہیں دیر نہ ہوجائے، 19روز میں 1000مریضوں کا اضافہ ہواہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مرتضی وہاب نے کہاکہ19روز میں 1000 مریضوں کا اضافہ ہوا،7دن میں 2ہزار، 5دن بعد3ہزار ممکنہ طور پر 4ہزار مریض3 دن میں ہوگئے،پاکستانیوں اب بھی وقت ہے جاگو کہیں دیر نہ ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں 14 اپریل تک کے لاک ڈاؤن پر موثرعملدرآمد کرنا ہے،ہمیں خود کو بچاتے ہوئے دوسروں کو بھی محفوظ رکھنا ہے۔مرتضی وہاب نے کہاکہ سندھ میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے،لاک ڈاؤن کو مزیدسخت کرنے کی ضرورت ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہاکہ شہری حکومت کا ساتھ دیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں،سندھ میں 270کرونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،یہ لاک ڈاؤن اور خود کو آئسولیشن میں رکھنے سے ممکن ہوا، اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے اپنے گھروں پر رہیں۔

مرتضیٰ وہاب

مزید :

پشاورصفحہ آخر -