کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے غیرملکی افراد کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے غیرملکی افراد کے ویزہ میں 30 اپریل تک ...

  

اسلام آباد(این این آئی)وزارت داخلہ کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تمام غیرملکی افراد کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کا اعلان کر دیا گیا۔ بدھ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ لوگوں کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا گیا - وزارت داخلہ کے مطابق احکامات اور تفصیلات نادرا کی ویب سائٹ پر بھی میسر کر دی جائیں گی- وزارت داخلہ کے مطابق امید ہے کہ تمام متعلقہ افراد کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہو گا-

توسیع

مزید :

پشاورصفحہ آخر -