کورونا وائرس کے تدراک کیلئے پارلیمانی کمیٹی کیلئے قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دے دی

  کورونا وائرس کے تدراک کیلئے پارلیمانی کمیٹی کیلئے قواعد و ضوابط کو حتمی ...

  

اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور تدراک کیلئے قائم کی گئی پارلیمانی کمیٹی کی سب کمیٹی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دے دی۔بدھ کو پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا وائرس کی ذیلی کمیٹی کا پہلا اجلاس سینٹر اعظم خان سواتی کی زیر صدارت ہوا جس میں ٹی او آرز پر مشاورت کی گئی۔ذیلی کمیٹی نے ٹی او آرز کے ڈرافٹ قواعد و ضوابط کا جائزہ لیا۔اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر مشاہد اللہ خان، راجہ پرویزاشرف، شاہدہ اختر علی اورمحمد علی سیف نے شرکت کی۔سب کمیٹی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دے دی۔ سینیٹر اعظم سواتی (آج) جمعرات کو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کریں گے اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرینگے۔

کورونا وائرس

مزید :

پشاورصفحہ آخر -