احساس پروگرام پیغامات پر موبائل کمپنیاں کٹوتی کررہی ہیں، ناصر حسین شاہ

احساس پروگرام پیغامات پر موبائل کمپنیاں کٹوتی کررہی ہیں، ناصر حسین شاہ

  

کراچی(این این آئی)وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ احساس پروگرام میں بھیجے جانے والے پیغامات پر موبائل کمپنیاں کٹوتی کررہی ہیں اور عوام سے ہر پیغام پر رقم کاٹی جارہی ہے۔صوبائی وزیر نے اپیل کی کہ احساس پروگرام میں پیغام بھیجنے کے لئے موبائل بیلنس سے کٹوتی نہ کی جائے اور احساس پروگرام میں پیغام بھیجنے کے اخراجات بھی وفاقی حکومت کو برداشت کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت احساس پروگرام پر پیغامات کو بالکل مفت کردے۔اس طرح پیغامات کو فری کرنے سے عوام کو مزید سہولت میسر ہوگی۔ یہ بات انہوں نے بدھ کوجاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہی۔وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز تشویشناک صورتحال کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلا کوروناپازیٹو کیس 26فروری کو رپورٹ ہوا، متعدد ہفتوں میں پاکستان بھر میں کوروناوائرس کے شکار مریضوں کی تعداد متعدد ہزارہوگئی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں کوروناپازیٹو کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی ہے۔ اگر لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل در آمد ہوگا تب ہی اس وبا سے چھٹکارا ممکن ہے۔ اس وبا کی وجہ سے تلخ فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں اور اگر عوام نے لا پر واہی کا مظاہرہ کیا تو صورتحال بگڑ سکتی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات، بلدیات، جنگلات، مذہبی اور سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ خدشہ ہے کہ تین روز میں کوروناوائرس کے شکار مریضوں کی تعداد ہزار وں تک پہنچ جائیگی۔

وزیراطلاعات سندھ

مزید :

صفحہ اول -