حکومت کرونا کیخلاف متحرک ہے، ظفر مرزا کی سپریم کورٹ کے ججز کو ان کیمرہ بریفنگ

حکومت کرونا کیخلاف متحرک ہے، ظفر مرزا کی سپریم کورٹ کے ججز کو ان کیمرہ بریفنگ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں کرونا وائرس کے حوالے سے حکومت کی جانب سے ان کیمرہ بریفنگ دی گئی، معاون خصوصی صحت ظفر مرزا اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے عدالت کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سپریم کورٹ کے ججز کو بتایا کہ ہم کرونا وائرس کے تدارک کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، اب تک اندازوں سے کم کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اموات بھی کم ہوئی ہیں۔ ہیلتھ ایمرجنسی کے دوران حکومت عوامی مشکلات کم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے قرنطینہ سینٹرز اور ٹیسٹنگ کی سہولیات کے حوالے سے بھی ججز کوآگاہ کیا اور بتایا کہ ہسپتالوں کی او پی ڈیز مرحلہ وار کھولی جائیں گی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ ہم جو کچھ کر رہے ہیں اس سے عدالت کو آگاہ کر دیا گیا ہے، اب جج صاحبان مطمئن ہیں۔

بریفنگ

مزید :

صفحہ اول -