پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت وینٹی لیٹر پر ہے،اعظم لوہانی

پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت وینٹی لیٹر پر ہے،اعظم لوہانی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے نائب صدر اعظم لوہانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔موجودہ حالات میں ہر شخص اپنی ذمہ داری نبھا رہا ہے لیکن حکمران ٹولہ ذاتی مفادات کی تگ ودو میں مصروف ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تسلی و تشفی کے بھاشن سے کام چلایا جا رہا ہے۔اعظم لوہانی نے کہا کہ حکمران اپنی نالائقیوں اور معاشی و اقتصادی تباہ حالی سے توجہ ہٹانے کے لیئے کرونا وائرس کے پھیلا میں اپنی بقا ڈھونڈ رہے ہیں۔جس کا جیتا جاگتا ثبوت لاک ڈان میں تاخیری حربے, 15روز گذرنے کے باوجود فرنٹ محاذ پر لڑنے والے سولجرز ڈاکٹر و پیرا میڈیکل اسٹاف کو حفاظتی کٹ مہیا نہ کرنا اور اپنی سیاسی فورس کے لیئے راتوں رات وردیاں تیار کرلینا اس بات کی غمازی کر رہی ہیں کہ وفاقی حکومت وینٹی لیٹر پر ہے۔انہیں احساس ہوگیا ہے کہ اقتدار ان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔اسی لیے وہ کرونا وائرس پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان ہوش کے ناخن لیں۔اپنے اقتدار کو دوائم بخشنے کے لیے ملکی سلامتی سے نہ کھلیں اعظم لوہانی نے کہا پاکستان کو ان حکمرانوں کیوجہ سے سنگین ترین چیلنجز کا سامنا ہے۔آزمائش کی اس گھڑی میں فرنٹ محاذ پر لڑنے والے سولجرز ڈاکٹر و پیرا میڈیکل اسٹاف, صحافی برادری,فوج,پولیس و دیگر فورسز کے جوان پاکستان و عوام کے روشن مستقبل کے لیئے تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں ان قومی ہیروز کا یہ تاریخی کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -