پولیس کارروائیاں، 97ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

پولیس کارروائیاں، 97ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

  

کراچی (کرائم رپورٹر)ویسٹ زون پولیس کراچی نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 97 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کے مطابق ملزمان میں 6 اشتہاری, 2 ڈکیت اور 4 منشیات فروش شامل ہیں۔ ان ملزمان کے قبضے سے 1 پستول،2 راؤنڈ 2.110 کلو گرام چرس, 1 موبائل فون و گٹکے ماوے کی بڑی مقدار اور کافی تعداد میں پتنگیں و مانجے کی چرخیاں (ڈور) برآمد کر لی ہیں جبکہ 6 واٹر ٹینکرز اور 43 موٹر سائکلیں قبضہ پولیس میں بھی لی گئیں ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -