آئی ایم ایف آئندہ ہفتے پاکستان کو1 اعشاریہ 4 ارب ڈالر جاری کرے گا

آئی ایم ایف آئندہ ہفتے پاکستان کو1 اعشاریہ 4 ارب ڈالر جاری کرے گا
آئی ایم ایف آئندہ ہفتے پاکستان کو1 اعشاریہ 4 ارب ڈالر جاری کرے گا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز(آئی ایم ایف) آئندہ ہفتے پاکستان کو ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر کے فنڈز جاری کرے گا۔

آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ چھ ارب ڈالر کے اضافی فنڈ کی سہولت پر بھی کام جاری ہے۔ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کی پالیسیوں، اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹلینا جارجیوا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ نے سی سی آرٹی کے بارے میں ریفارمز کی منظوری بھی دی ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث منفی معاشی اثرات کے پیش نظر سستے قرضے کی درخواست کی تھی جبکہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے یہ درخواست ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت کی ہے۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریسا ڈبن نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے قرضے کی درخواست موصول ہوئی ہے جس پر کام جاری ہے۔ٹریسا ڈبن کے مطابق آئندہ ہفتے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور کورونا وائرس کے پیش نظر معیشت پر منفی اثرات سے نمٹے کے لیے قرضہ دیا جارہا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -