وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، کوئٹہ میں قیام کے دوران کورونا وائرس سے متعلق اجلاس میں شرکت اور گورنر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات کریں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطا بق وزیر اعظم عمران خان آج دوپہر ایک بجے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، کوئٹہ ایئرپورٹ سے وہ بولان میڈیکل کمپلیکس جائیں گے جہاں سے وہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیں گے اور ڈاکٹروں سے ملاقات کریں گے۔
دورہ کوئٹہ کے موقع پر وزیر اعظم گورنر ہائوس میں کو رونا وائرس کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدا رت بھی کریں گے۔اسلام آباد روانگی سے قبل وزیر اعظم کی پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔