پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز ہماری پیشگوئی سے کم ہیں،ڈاکٹر ظفرمرزا

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز ہماری پیشگوئی سے کم ہیں،ڈاکٹر ظفرمرزا
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز ہماری پیشگوئی سے کم ہیں،ڈاکٹر ظفرمرزا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز ہماری پیشگوئی سے کم ہیں،حکومت نے کورونا وائرس کے50ہزار ممکنہ کیسز کا ہدف بنا رکھا ہے،لاک ڈاوَن کے باعث کورونا کے کیسز میں کمی آئی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ رواں ماہ کے آخر تک کورونا وائرس کے50ہزار کیسز ہوسکتے ہیں،کوروناسے بچاوَکیلئے سماجی فاصلہ اوراجتماعات سے گریزکیاجائے،ان کا کہناتھا کہ کوروناٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں،کلوروکوئین کی ایکسپورٹ سے پابندی ہٹانے کاکل علم ہوا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ قوت مدافعت کم ہونے کے باعث کوروناکے70فیصدمریضوں کی اموات ہوئیں،معاون خصوصی برائے صحت نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے باعث زیادہ اموات پرکچھ نہیں کہاجاسکتا،قرنطینہ میں سخت اقدامات کرنے چاہئیں،ان کا کہناتھا کہ لاک ڈاوَن سے متعلق روزانہ کی بنیاد پرجائزہ لیاجارہا ہے،لاک ڈاوَن کیلئے روزانہ کی بنیاد پر حکمت عملی تبدیل کرنی ہوگی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -