پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کو شرم آنی چاہیے،جنہوں نے انہیں کروڑ پتی بنایا انہیں 2ماہ کیلئے ریلیف نہیں دیاجارہا،وزیرتعلیم پنجاب

پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کو شرم آنی چاہیے،جنہوں نے انہیں کروڑ پتی بنایا ...
پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کو شرم آنی چاہیے،جنہوں نے انہیں کروڑ پتی بنایا انہیں 2ماہ کیلئے ریلیف نہیں دیاجارہا،وزیرتعلیم پنجاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہاہے کہ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کو شرم آنی چاہیے،جنہوں نے انہیں کروڑ پتی بنایا انہیں 2ماہ کیلئے ریلیف نہیں دیاجارہا۔

وزیرتعلیم پنجاب مرادراس نے کہاہے کہ چند سکولز 2ماہ کیلئے فیسوں میں کمی نہیں کررہے،متعدد سکولز فیسوں کے نئے واوچر بھیج رہے ہیں،صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ سکولز3،2ماہ کی فیس ایک ساتھ نہیں لیں گے،والدین پرانے واوچر پر فیس جمع نہ کریں،ان حالات میں اگر اپنے لوگوں کو ریلیف نہیں دے سکتے تو کوئی فائدہ نہیں۔ان کاکہناتھا کہ آئندہ ہفتے شکایات کیلئے نمبر کا اجرا کررہے ہیں،کسی استاد کو نوکری سے نکالانہیں جائےگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -