سعودی عرب میں موجود پاکستانی مشکلات کا شکار، قونصلیٹ بھی متحرک

سعودی عرب میں موجود پاکستانی مشکلات کا شکار، قونصلیٹ بھی متحرک
سعودی عرب میں موجود پاکستانی مشکلات کا شکار، قونصلیٹ بھی متحرک

  

جدہ(محمد اکرم اسد) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال سے بہت چیلنجز پیدا ہوگئے ہیں ۔ غیر یقینی مالی صورتحال کی وجہ سے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل  سے پاکستان قونصلیٹ جدہ بخوبی آگاہ ہے۔

قونصل جنرل ، سعودی عرب کے مغربی علاقے میں کام کرنے والے تین پاکستان انٹرنیشل اسکول عزیزیہ جدہ،  انگلش سیکشن رحاب اور طائف  کے ساتھ رابطے میں ہے ، تاکہ نئی صورتحال سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے۔سیکھنے کے عمل میں تسلسل برقرار رکھنے اور طلباء کے قیمتی وقت کو بچانے کے لئے ، تینوں اسکولوں نے فاصلاتی تعلیم کو مزید موثر بنانے کے لئے سوشل میڈیا ٹولز اور  انٹرنیٹ کے ذریعے اسباق کا استعمال شروع کیا ہے۔

والدین کو ریلیف دینے کے لئے اسکول،  بس کی فیس نہیں لے رہے ہیں اور ٹیوشن فیس کے علاوہ کوئی  بھی اضافی معاوضہ نہیں لے رہے۔اسکے علاوہ  اسکول کے  ملازمین  گھر سے اپنی کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں  اور ان کی تنخواہوں میں بھی کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جارہی۔قونصلیٹ والدین کی  معاشی پریشانیوں سے آگاہ ہے اور بحران جاری رہنے کی صورت میں اسکولوں کے ساتھ ٹیوشن فیس کے جمع کرنے کے حوالے سے مختلف امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -