ڈالر بھی قابو آنا شروع، روپے کی قدر میں اضافہ،  سٹاک مارکیٹ سے بھی خوشخبری

ڈالر بھی قابو آنا شروع، روپے کی قدر میں اضافہ،  سٹاک مارکیٹ سے بھی خوشخبری
 ڈالر بھی قابو آنا شروع، روپے کی قدر میں اضافہ،  سٹاک مارکیٹ سے بھی خوشخبری

  

کراچی  (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا اور اب معیشتیں بھی اس سے متاثر ہونا شروع ہو چکی ہیں تاہم پاکستان میں آج کئی روز کے بعد ڈالر57 پیسے تک سستا ہو اہے اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد دالر 167 روپے 76 پیسے سے کم ہو کر 167 روپے 60 پیسے کا ہو گیاہے تاہم مارکیٹ بند ہونے تک ڈالر کی قدر میں 57 پیسے تک کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 167 روپے 19 پیسےپربند ہوا، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں 20 پیسےسستا ہونے کے بعد  ڈالر 167 روپے 80 پیسےکاہوگیا۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے جس کے باعث کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 30 ہزار 971 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی اور 100 انڈیکس 831 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 31 ہزار 802 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -