کورونا وائرس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں 10 ہزار پاکستانی بے روز گار، کتنے تارکین وطن نے واپسی کیلئے کاوشیں شروع کردیں؟ تعداد اتنی کہ یقین کرنا مشکل

کورونا وائرس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں 10 ہزار پاکستانی بے روز گار، کتنے ...
کورونا وائرس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں 10 ہزار پاکستانی بے روز گار، کتنے تارکین وطن نے واپسی کیلئے کاوشیں شروع کردیں؟ تعداد اتنی کہ یقین کرنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں 10 ہزار پاکستانی بے روز گار ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی نے بتایا کہ 35 ہزار پاکستانیوں نے وطن واپسی کے لیے قونصل خانے سے رجوع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے روزگار پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے انتظامات کر رہے ہیں جبکہ دبئی حکام بھی پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے کے لیے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔دبئی میں لاک ڈاو¿ن کے باوجود پاکستانیوں کی بڑی تعداد وطن واپسی کی غرض سے رجسٹریشن کرانے کے لیے پاکستانی قونصل خانے کے باہر جمع ہوئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے اثرات معیشت پر بھی پڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک بڑی تعداد کے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 88 ہزار 500 سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 18 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔یورپ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں مسلسل چھٹے روز بھی ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔امریکہ میں مجموعی طور پر 14,788 اموات ہوچکی ہیں اور چار لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ نیو یارک وائرس کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں سب سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -