اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز کی چوتھی شادی میں کورونا رکاوٹ بن گیا

اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز کی چوتھی شادی میں کورونا رکاوٹ بن گیا
اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز کی چوتھی شادی میں کورونا رکاوٹ بن گیا

  

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کئی بڑے اجتماعات موخر اور منسوخ ہو رہے ہیں وہیں امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپز عرف جے لو کی ایلکس روڈرگیوز کیساتھ چوتھی شادی بھی تاخیر کا شکار ہو گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جینیفر لوپیز نے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ کورونا وائرس کے باعث ان کی شادی کا منصوبہ بھی متاثر ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے ساری دنیا اس وقت رک گئی ہے اور انتظار کر رہی ہے کہ کب اس وبا سے نجات ملے گی، ویسے ہی ہم بھی بس انتظار کر رہے ہیں، کچھ ماہ انتظار کریں گے اور پھر سوچیں گے کہ آگے کیا کرنا ہے۔واضح رہے کہ جینیفر لوپز کی ایلکس روڈگیوز کے ساتھ یہ چوتھی شادی ہو گی، دونوں کے گزشتہ شادیوں سے 2، 2 بچے ہیں۔ ایلکس روڈگیوز دوسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -