تیل پیداکرنے والے ممالک  کاایسا فیصلہ کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھ گئی

تیل پیداکرنے والے ممالک  کاایسا فیصلہ کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھ گئی
تیل پیداکرنے والے ممالک  کاایسا فیصلہ کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ قیمتوں میں سب سے زیادہ تیل پیداکرنے والے ممالک میں پیداوار کم کرنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔

رائٹرز کے مطاق برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2.6فیصد یعنی 33.71 سینٹ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی قیمت  33 اعشاریہ 71 ڈالرز فی بیرل ہوگئی ہے۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ہوا ہے۔

امریکی خام تیل کی بات کریں تو یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ کی قیمت میں5 فیصد یا 1ڈالر27 سینٹ اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 26 اعشاریہ36 ڈالرز ہوگئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اوپیک پلس ممالک کے نمائندے جمعرات کو ویڈیو کال کانفرنس میں شریک ہوئے اور تیل کی پیداوار میں کمی پر اتفاق کرلیا جس کے بعد تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پیداہونے والے عالمی  لاک ڈاون نے تیل کی طلب میں تیس لاکھ بیرل یومیہ کمی کردی تھی اور اس کے ساتھ سعودی عرب اور روس کے درمیان اختلافات کی وجہ سے دونوں ممالک نے بڑے پیمانے پر تیل کی پیداوار میں اضافہ کردیا تھا جس کے بعد تیل کی قیمتیں تقریبا بیس سال پیچھے چلی گئی تھیں تاہم اب دونوں ممالک نے تیل کی پیداوار میں کمی پر اتفاق کرلیا ہے جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنے لگی ہیں۔

مزید :

بزنس -