حکومت کا بجلی اور گیس کے بل معاف کرنے کا فیصلہ لیکن یہ سہولت کن لوگوں کو ملے گی؟ حکومت نے اعلان کردیا

حکومت کا بجلی اور گیس کے بل معاف کرنے کا فیصلہ لیکن یہ سہولت کن لوگوں کو ملے ...
حکومت کا بجلی اور گیس کے بل معاف کرنے کا فیصلہ لیکن یہ سہولت کن لوگوں کو ملے گی؟ حکومت نے اعلان کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے باعث شہریوں کی مشکلات حل کرنے میں سندھ حکومت پیش پیش ہے۔ سندھ کوروناوائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس صوبائی حکومت سے منظوری کے بعد اس کا مسودہ حتمی منظوری کے لئے گورنر سندھ کو بھجوادیا گیا ہے۔

آرڈیننس کا مسودہ آئین پاکستان کےآرٹیکل 128کےتحت تیارکیا گیا ہے جو یکم اپریل سےپورے سندھ میں نافذ العمل ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق آرڈیننس کےتحت کوروناوائرس سےمتاثرہ طبقات کو سماجی معاشی کاروباری ریلیف دیاجائےگا۔ پچاس ہزار روپے سے کم کرایہ ادا نہیں کیا جائے گا۔

ایک لاکھ تک کرایہ ہونے کی صورت پچاس فیصد ادا کیاجائےگا۔ ایک لاکھ سے زائد کرایہ ہونے کی صورت کرائے دار کو مکمل ادائیگی کرنا ہوگی۔

آرڈیننس پر عمل نہ کرنے کی صورت دس لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ مسودے کے مطابق صوبائی محصولات میں بھی رعایت دی جائے گی اور محصولات وصول کرنے والے محکمے رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو آرڈیننس میں کسی بھی وقت ترمیم یا تنسیخ کا اختیار ہوگا۔ پانی، بجلی، گیس فراہم کرنے والے ادارے رہائشی تجارتی اور صنعتی صارفین کو ریلیف دینے کے پابند ہوں گے۔

سندھ کی حدود میں کام کرنیوالےتمام یوٹیلٹی سروسز کےاداروں پر بھی آرڈیننس کا اطلاق ہوگا۔ 155یونٹ تک گیس کےبل معاف کیےجائیں گے اور 200یونٹ تک گیس کےبل پر 25فیصد رعائیت ہوگی۔

تین سو یونٹس کےگیس بل پر پچاس فیصد رعایت ہوگی اور تین سو یونٹس سے زائد گیس کا بل ادا کرنا ہوگا۔800اسکوائر یارڈ کے فلیٹ سے پانی کا بل وصول نہیں کیا جائے گا۔

ایک ہزار اسکوائر یارڈ کےفلیٹس کو پانی کے بل کی مد میں 25فیصد رعایت ہوگی۔ بارہ سو اسکوائر یارڈ کے فلیٹس کو پانی کےبل میں پچاس فیصد رعایت دی جائے گی۔

  یاد رہے کہ ابتدا میں سب سے زیادہ کیسز سندھ میں ہی سامنے آئے تھے تاہم اب کیسز کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے۔ سندھ حکومت کے اقدامات کی نہ صرف عوام بلکہ وفاقی وزیر فواد چودھری بھی کرچکے ہیں۔ خیال رہے سندھ مٰیں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد بیس ہوگئی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -