کورونا وائرس کے مریضوں کی موجودگی کی خبر سن کر مسافروں نے کشتی سے چھلانگیں لگادیں

کورونا وائرس کے مریضوں کی موجودگی کی خبر سن کر مسافروں نے کشتی سے چھلانگیں ...
کورونا وائرس کے مریضوں کی موجودگی کی خبر سن کر مسافروں نے کشتی سے چھلانگیں لگادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیاءمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی موجودگی کا سن کر کشتی میں سوار مسافروں نے سمندر میں چھلانگیں لگا دیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ لوگ اس بڑی کشتی پر سوار ہو کر انڈونیشیاءکے جزیرے سلاویسی پر جا رہے تھے۔ کشتی میں 255افراد سوار تھے جنہیں راستے میں پتا چلا کہ کشتی کے عملے کے اراکین میں سے تین کو کورونا وائرس لاحق ہے۔ یہ سن کر تمام مسافر خوف کے مارے کشتی کے بیرونی جنگلے کے پاس جمع ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق ان میں سے درجنوں مسافروں نے لائف جیکٹس پہنیں اور کشتی سے سمندر میں چھلانگ لگا دی تاکہ خود کو کورونا وائرس سے بچا سکیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان مسافروں میں زیادہ تعداد غیرملکی ورکرز کی تھی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی جو بہت وائرل ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ انڈونیشیاءمیں اب تک کورونا وائرس کے 2ہزار 956کیس سامنے آ چکے ہیں اور 240اموات ہو چکی ہیں۔