سعودی عرب میں مزید 3 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق

سعودی عرب میں مزید 3 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق
سعودی عرب میں مزید 3 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کی وزارتِ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے مملکت میں مزید 355 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس سے مملکت بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3287 ہوگئی ہے،گذشتہ 24 گھنٹوں میں تین مزید مریض ہلاک ہوئے اور اب تک ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 44 ہوچکی ہے جبکہ صحتیاب ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 666 ہے ابھی بھی 2،577 مریض زیرِ علاج ہیں.

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے شکار تازہ ترین 355 مریضوں میں سے زیادہ تر تعداد مدینہ منورہ سے سامنے آئی جہاں 89 مریضوں میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر دارالحکومت ریاض ہے جہاں 83 مریض جبکہ تیسرے نمبر پر مکہ مکرمہ میں 78 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے.

علاوہ ازیں سعودی عرب کے دیگر شہروں جدہ میں 45، تبوک 26، القطیف 10، ینبع 4، طائف 4، درعیہ4، الھفوف 2، عنیزہ 2، الخرج 2، خمیس مشیط 1، احد رفیدہ 1، بیشہ 1، الباحہ 1، ریاض الخبرا 1 نجران میں 1 مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے.

یاد رہے کہ خادم الحرمين الشريفين شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے گزشتہ روز سعودی عرب میں موجود کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا سعودی شہریوں اور مقیمین کے لئے کورونا وائرس کا مفت علاج کرنے کا حکم جاری کیا تھا، مملکتِ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کو ہرممکن بہترین طبی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں جسے سعودی شہریوں اور دنیا بھر سے مملکت میں مقیم افراد نے سراہا ہے اور حکومت سعودی عرب کے بروقت اقدامات کی تعریف کی ہے.

مزید :

عرب دنیا -