احساس پروگرام کے 12 ہزار کیسے حاصل کرنے ہیں؟ طریقہ کار جانئے

احساس پروگرام کے 12 ہزار کیسے حاصل کرنے ہیں؟ طریقہ کار جانئے
احساس پروگرام کے 12 ہزار کیسے حاصل کرنے ہیں؟ طریقہ کار جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں امدادی رقم کی تقسیم کا آج (جمعرات) سے آغاز کردیا گیا ہے۔ لوگوںکو رقوم کی فراہمی کے لیے 17 ہزار مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق  مستحق افراد اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر ایس ایم ایس کریں  تو جواب میں اہلیت کے بارے میں بتادیا جائے گا۔ اگر میسج بھیجنے والا شخص امداد کا اہل ہوا تو اسے ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کردیا جائے گا اور یہ بھی بتادیا جائے گا کہ وہ کس مرکز سے رقم حاصل کرسکتا ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق احساس صارفین کی صحت اورتحفظ کو یقینی بنانے کیلیئے رقوم کے بائیومیٹرک ادائیگی مراکز اور وہاں قائم کاؤنٹروں کی تعداد میں خٓاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کا ہجوم نہ جمع ہو۔

احساس پروگرام کے تحت لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے ایک کروڑ 20 لاکھ مستحق خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کی جائیں گی اور ایک خاندان سے ایک ہی شخص یہ رقم حاصل کرنے کا اہل ہوگا۔ حکومت نے احساس پروگرام کے حوالے سے ٹال فری نمبر بھی دیا ہے جس پر کال کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔  اگر کوئی شخص کسی بھی قسم کی معلومات لینا چاہتا ہے تو وہ 080026477 پر کال کرسکتا ہے۔