گندم خریداری انتظامات کے لئے حکومت متحرک ,کاشتکاروں سے ایک ایک دانہ خریدنے کی منصوبہ بندی کر لی

گندم خریداری انتظامات کے لئے حکومت متحرک ,کاشتکاروں سے ایک ایک دانہ خریدنے ...
گندم خریداری انتظامات کے لئے حکومت متحرک ,کاشتکاروں سے ایک ایک دانہ خریدنے کی منصوبہ بندی کر لی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گندم خریداری کے انتظامات کے لئے حکومت متحرک ‘ حکومت پنجاب کی طرف سے کاشتکاروں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  صوبائی وزیر انرجی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کسانوں کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنائیں گے، 13 اپریل سے گندم کی خریداری کا عمل شروع ہوگا، گندم خریداری میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اختر ملک کے مطابق ملتان میں ایک لاکھ نوے ہزار ٹن گندم خریدی جائے گی، ضلع میں گندم کی خریداری کے لئے17مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ڈاکٹر اختر ملک کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کسانوں سےگندم کادانہ دانہ خریداجائے گا،حکومت گندم کی خریداری کے ٹارگٹ میں اضافہ کرسکتی ہے، فلور ملز اور فیڈ ملز کو ضرورت سے زیادہ خریداری سے روکنے کے لئے پالیسی بنائی جائے گی، شہروں میں آٹے کا مصنوعی بحران ختم ہوگیا ہے، آئندہ برس آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کا پیشگی بندوبست کریں گے۔

مزید :

کسان پاکستان -