مارکیٹ میں فروخت ہونے والے جعلی سینی ٹائزرز کی فہرست جاری ہو گئی، آپ بھی دیکھیں اور پیسے ضائع ہونے سے بچائیں

مارکیٹ میں فروخت ہونے والے جعلی سینی ٹائزرز کی فہرست جاری ہو گئی، آپ بھی ...
مارکیٹ میں فروخت ہونے والے جعلی سینی ٹائزرز کی فہرست جاری ہو گئی، آپ بھی دیکھیں اور پیسے ضائع ہونے سے بچائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے لاکھوں افراد متاثر ہو چکے ہیں اور ہزاروں اموات ہوئی ہیں جبکہ بیشتر ممالک میں لاک ڈاﺅن کی صورتحال ہے اور ہر کوئی اس موذی وباءکیخلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے میں مصروف ہے۔
پاکستان میں بھی حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جانے کے علاوہ دیگر افراد بھی متاثرہ افراد کے ریلیف کیلئے کچھ نہ کچھ کردار ادا کر رہے ہیں لیکن ایسے میں جعل سازوں اور ذخیرہ اندوزوں نے بھی اپنی اپنی ’کارروائیاں‘ شروع کر رکھی ہیں اور لوگوں کو لوٹنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑ رہے۔ کورونا وائرس کے آتے ہی مارکیٹ میں صابن اور بالخصوص ہینڈ سینی ٹائزرز کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہو گیا جس کے باعث جعل سازوں نے بھی فائدہ اٹھانا شروع کر دیا اور مارکیٹ میں دھڑا دھڑ جعلی سینی ٹائزر فروخت کیلئے پیش کر دئیے ہیں تاہم حکومت پنجاب نے ان جعلی سینی ٹائزرز پر مشتمل ایک فہرست جاری کی گئی ہے تاکہ لوگ انہیں خرید کر اپنی جیب اور صحت کے نقصان سے بچ سکیں۔

مزید :

قومی -