سندھ میں کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے ،مراد علی شاہ نے لوگوں کو خبر دار کردیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ ہے،ہماری خواہش ہے کہ لاک ڈاو¿ن کو مزید بڑھایا جائے۔ سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ تمام صوبوں میں یکساں اقدامات ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاو¿ن کے حوالے سے حتمی فیصلہ سندھ کابینہ کرے گی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق کو صوبوں میں کورونا کے ٹیسٹ بڑھانے کا کہا ہے۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ خواہش مند ہیں کہ وفاق اور صوبوں کے مابین اتفاق رائے پیدا ہو۔ انہوں نے متنبیہ کیا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال ہر روز بدل رہی ہے۔