ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی ادارہ صحت کو دھمکی ،ڈبلیو ایچ او بھی میدان میں آگیا ،ٹرمپ کو خبر دار کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی ادارہ صحت کو دھمکی ،ڈبلیو ایچ او بھی میدان میں آگیا ،ٹرمپ ...
ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی ادارہ صحت کو دھمکی ،ڈبلیو ایچ او بھی میدان میں آگیا ،ٹرمپ کو خبر دار کردیا

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرونا وائرس کی عالمی وبا کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کریں۔ اس وقت یکجہتی اور ملکر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے وال سٹریٹ جنرل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر رد عمل دیتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم گیبریوس نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان سے لگتا ہے کہ وہ کرونا کے عالمی بحران کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا بحران کے خلاف قومی اور عالمی سطح پر تمام ممالک کو متحد ہونا ہوگا۔ اس بحران کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کرنا ہوگا اور اس عالمی وبا کے خلاف مخلصانہ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عالمی لیڈروں بالخصوص چین اور امریکا کوشفافیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور کسی بھی ملک کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ کرونا وباکو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کرے۔

واضح رہے کہ دوروز قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر چین کی طرف داری کرنے اور تعصب برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دھمکی دی تھی وہ ‘ڈبلیو ایچ او’ کو دی جانے والی امداد روک سکتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا عالمی ادارہ صحت کی امداد روکنے پرغور کررہے ہیں مگر اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ عالمی ادارہ صحت کرونا وائرس کے معاملے میں چین کی طرف داری کررہا ہے اور یہ اچھا نہیں ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -