دبئی میں مقیم بھارتی شہری کو دینِ اسلام کی توہین مہنگی پڑگئی،  بڑی سزا مل گئی

دبئی میں مقیم بھارتی شہری کو دینِ اسلام کی توہین مہنگی پڑگئی،  بڑی سزا مل گئی
دبئی میں مقیم بھارتی شہری کو دینِ اسلام کی توہین مہنگی پڑگئی،  بڑی سزا مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  متحدہ عرب امارات میں بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کو سوشل میڈیا پر دینِ اسلام کی توہین پر نوکری سے فارغ کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

راکیش بی کیتو مارتھ ایک کمپنی میں ٹیم لیڈر کے طور پر کام کرتا تھا، جسے توہین مذہب پر نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔کمپنی کے سی ای او سٹیورٹ ہیریسن کے مطابق بھارتی شہری کو فوری طور پر نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے اور اسے پولیس کے حوالے کردیا جائے گا، ہماری کمپنی میں نفرت پر مبنی جرائم کیلئے زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔

گلف نیوز کے مطابق راکیش نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایک پوسٹ پر اسلام کے بارے میں توہین آمیز زبان استعمال کی تھی۔ اس کے ریپلائی کا سکرین شارٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور اس کو نوکری سے فارغ کرنے اور گرفتار کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا تھا۔

مزید :

عرب دنیا -