سوئی ناردرن گیس نے گھریلو صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی 

سوئی ناردرن گیس نے گھریلو صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی 
سوئی ناردرن گیس نے گھریلو صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومتِ پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں سوئی ناردرن گیس نے گھریلو صارفین کی سہولت کے لیے مارچ کے مہینے کے بل پر لیٹ پیمنٹ سرچارج معاف کرنے کا اعلان کیا ہے.

ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابق گھریلو صارفین مارچ کے مہینے کا بل بنا لیٹ پیمنٹ سرچارج کسی بھی بینک برانچ میں ادا کرسکتے ہیں. اس کے علاوہ جن گھریلو صارفین کو مارچ کے مہینے کا بل موصول نہیں ہوا ہے وہ سوئی ناردرن گیس کی ویب سائٹ، سوشل میڈیا اکاونٹ، ریجنل فون نمبرز یا سوئی ناردرن گیس کے قریبی دفتر سے بل حاصل یا اس میں کسی بھی قسم کی تصحیح کرواسکتے ہیں. ترجمان کے مطابق لیٹ پیمنٹ سرچارج صرف مارچ کے مہینے کے گھریلو بل پر معاف کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سوئی ناردرن گیس پہلے ہی گھریلو صارفین کے لیے دو ہزار روپے (علاوہ جی ایس ٹی) کے مارچ کے مہینے کے بل کی تین اقساط میں ادائیگی کی سہولت کا اعلان کرچکی ہے. جن گھریلو صارفین کو مارچ کا بل بنا اقساط موصول ہوا ہے وہ کسی بھی بینک برانچ میں اپنا بل تین اقساط میں جمع کرواسکتے ہیں. اس ضمن میں تمام بینکس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -