رواں ماہ کورونا ویکسین کی کتنے لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ جائیں گی  ؟ ڈاکٹرنوشین حامدنے تفصیلات بتادیں

رواں ماہ کورونا ویکسین کی کتنے لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ جائیں گی  ؟ ڈاکٹرنوشین ...
رواں ماہ کورونا ویکسین کی کتنے لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ جائیں گی  ؟ ڈاکٹرنوشین حامدنے تفصیلات بتادیں

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمارنی سیکرٹری برائےوزرات صحت ڈاکٹرنوشین حامدنےکہاہے کہ رواں ماہ کورونا ویکسین کی 70 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ جائیں گی۔

نجی ٹی وی سےگفتگو کرتےہوئےڈاکٹرنوشین حامد نےکہا کہ عوام کورونا کو سنجیدہ نہیں لے رہی، صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے،حکومت کی جانب سےکورونا وائرس کے حوالے سے سخت اقدامات ا ٹھائے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان پہنچنے والی70لاکھ ڈوز میں سائنو فارم کی تیار 40 لاکھ ڈوز اور کین سائنو کی خام ویکسین شامل ہیں۔ڈاکٹر نوشین حامد نے بتایا کہ چینی ماہرین کے تعاون سے30 لاکھ خوراکیں مقامی سطح پر تیار کی جائیں گی جب کہ پاکستان میں نجی شعبے پر ویکسین کی درآمد پر کوئی پابندی یا رکاوٹ نہیں بلکہ نجی شعبے کو عالمی سطح پر ویکسین کے حصول کا مسئلہ ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -