ایچ ای سی کے سربراہ کو کیوں ہٹایا گیا؟ شفقت محمود نے بنیادی وجہ بتادی

ایچ ای سی کے سربراہ کو کیوں ہٹایا گیا؟ شفقت محمود نے بنیادی وجہ بتادی
ایچ ای سی کے سربراہ کو کیوں ہٹایا گیا؟ شفقت محمود نے بنیادی وجہ بتادی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) کے سربراہ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے ،اسلیے ان کو ہٹایا گیا۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جس طرح سےہائرایجوکیشن سسٹم چل رہا تھا وزیراعظم مطمئن نہیں تھے۔ایچ ای سی کامعاملہ سندھ ہائیکورٹ میں ہےزیادہ تفصیل میں جانانہیں چاہتا۔

واضح رہے کہ صدرمملکت عارف علوی  نے ہائیرایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس2021 کی منظوری دے دی، جس کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خود مختاری ختم ہوگئی ہے۔ ترمیمی آرڈیننس2021 کا اطلاق 26 مارچ سے ہوگا۔آرڈیننس کےتحت ہائرایجوکیشن کمیشن کی خود مختاری ختم ہوگئی ہےاور ایچ ای سی کےفیصلےوزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط کردیئے گئے ہیں۔

خیال رہے وفاقی حکومت نےسابق چیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کو26 مارچ کو ہٹایا تھا۔

مزید :

قومی -