کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے اسد عمر نے بڑی خوشخبری سنادی

کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے اسد عمر نے بڑی خوشخبری سنادی
کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے اسد عمر نے بڑی خوشخبری سنادی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا ہےکہ عید کے بعد تمام شہریوں کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن شروع کردی جائے گی۔

 جیو نیوز  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  رجسٹریشن کا عمل مرحلہ وار شرو ع کیا گيا ہے ، 50 سال کے شہریوں کی ویکسی نیشن کا عمل چند دونوں میں شروع ہوجائےگا۔ عید کے بعد تمام شہریوں کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن شروع کردی جائے گی ، غیر ملکیوں کے لیے بھی نادرا کے پورٹل پر ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کا آغاز  ہوگیا  ہے،  غیر ملکی شہری پاسپورٹ اور موبائل فون نمبر کے ساتھ رجسٹریشن کراسکیں گے ۔

مزید :

قومی -